حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ڈاک کے عہدیداروں کی جانب سے ڈاک خدمات سے متعلق عوام کی شکایتوں کی سماعت کے لیے ریاستی سطح کی ڈاک عدالت 10 مارچ کو منعقد کی جائے گی ۔ یہ ڈاک عدالت چیف پوسٹ ماسٹر جنرل آف تلنگانہ سرکل کی جانب سے شہر میں ان کے دفتر پر ورچول موڈ ( آن لائن ) کے ذریعہ منعقد کی جائے گی ۔ اسٹاف ، سرویس میاٹرس سے متعلق شکایتوں اور عدالتوں میں زیر التواء معاملات کی اس ڈاک عدالت میں یکسوئی نہیں کی جائے گی ۔ عوام ڈاک خدمات سے متعلق شکایتیں کے جناردھن ریڈی اسسٹنٹ ڈائرکٹر آف پوسٹل سروسیس ( پی جی ) دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل حیدرآباد 1 ، کو 3 مارچ یا اس سے قبل روانہ کرسکتے ہیں ۔ کورس پر DAK ADALAT تحریر کرنا ہوگا ۔۔