10 مقابلوں میں 8 سنچریاں، فلم ڈائرکٹر کا بیٹا آئی پی ایل میں توجہ کا مرکز

   

احمد آباد ۔ سنچری مشین جس نے صرف 10 میچوں میں اپنے جلوے دکھائے، اس طاقتور کھلاڑی نے آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں بھی اپنا نام درج کرلیا۔ والد ایک مشہور فلم ڈائریکٹر ہونے کے باوجود ان کے بیٹے نے کرکٹ کا انتخاب صرف اس لیے کیا کہ یہ کھیل ان کا جنون ہے اور یہ صرف جنون کی بات نہیں ہے، وہ اس کھیل کے حوالے سے کافی سمجھ اور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ صرف10 میچوں میں 8 سنچریاں بنانا کرکٹ کی کسی بھی سطح پر آسان نہیں ہے لیکن یہ کرکے ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے اگنی چوپڑا نے اپنا نام بہت معنی خیز بنا لیا ہے۔ حالانکہ جن میچوں میں اگنی چوپڑا نے سنچری بنائی تھی وہ سفید گیند والی کرکٹ نہیں تھی، جس سے آئی پی ایل کھیلا جاتا ہے۔ انہوں نے ریڈ بال کرکٹ میں10 میچوں میں 8 سنچریوںکی کہانی لکھی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کے 10 میچوں میں اگنی چوپڑا نے 8 سنچریوں بنانے کے علاوہ 92.11 کی اوسط سے 1658 رنز بنائے ہیں۔ 26 سالہ اگنی چوپڑا نے آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ ان کا نام بھی ان1574 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے جو نیلامی میں آئیں گے ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے اگنی نے آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں اپنی بنیادی قیمت 30 لاکھ روپے رکھی ہے۔ اگر وہ نیلامی میں فروخت ہوتے ہیں تو یہ پہلی بار ہوگا جب وہ آئی پی ایل میں نظر آئیں گے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگنی چوپڑا کو کون خریدے گا؟ تو اس کا سب سے بڑا جواب گجرات ٹائٹنز ہو سکتا ہے۔ گجرات ٹائٹنزکیونکہ اس ٹیم کے کپتان شبمن گل ہیں جو اگنی چوپڑا کے بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ حال ہی میں جب اگنی چوپڑا نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی تو شبمن گل اپنی بہن کے ساتھ ان کے گھر تقریب میںگئے۔ اگنی چوپڑا ایک ایسے بیٹر ہیں جو مڈل آرڈرکو استحکام فراہم کرتے ہیں۔لہذا وہ نہ صرف اپنے دوست کی ٹیم بلکہ دیگر ٹیموں کی نظروں میں بھی ہو سکتے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی بنیادی قیمت زیادہ نہیں ہے، جو ٹیموں کو اس میں دلچسپی دکھانے پر مجبورکرے گی۔