100 بااثر شخصیتوں میں 2 مسلم خواتین

   

نیویارک : دو ممتاز مسلم خواتین تنزانیہ کی لیڈر سامعہ حسن اور افغانستان کی جرنلسٹ ھدیٰ خموش کو ٹائم میگزین نے 2022 ء کی 100 بااثر شخصیتوں میں نامزد کیا ہے۔ 62 سالہ سامعہ تنزانیہ کی سیاسی لیڈر ہیں اور موجودہ طور پر تنزانیہ کی صدر ہیں۔ اُنھوں نے اپنی سفارتی مہارت کے بل بوتے پر حالیہ برسوں میں تنزانیہ کو عالمی سطح پر اُبھارا ہے۔ اُنھوں نے مارچ 2021 ء میں عہدہ سنبھالا اور اُن کی قیادت کو لگ بھگ تمام گوشوں نے پسند کیا ہے۔ دوسری طرف 26 سالہ ھدیٰ نے خواتین کے حقوق کے لئے نمایاں کام کیا ہے۔ اُنھوں نے خواتین کی صحت سے متعلق مسائل کی بیداری کے لئے کئی سرکاری پروگرام شروع کئے۔ طالبان کی اقتدار پر واپسی سے قبل ھدیٰ نے ملک میں کئی اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے لڑکیوں اور خواتین کے حقوق اور عوامی مسائل پر مہم چلائی ۔