11سالہ لڑکی کے حلق سے 4 سال سے پھنسا سکہ نکال لیا گیا

   

ریاض : سعودی ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے ذریعہ 11 سالہ لڑکی کے حلق میں 4 سال سے پھنسا سکہ نکال لیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق لڑکی کے حلق میں سکہ کی موجودگی کا انکشاف اتفاقیہ ہوا ہے۔طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’4 سال پہلے لڑکی نے غلطی سے سکہ نگل لیا اور گھر والوں سے بات چھپائے رکھی‘۔’اتفاق سے سکہ نگلنے سے اسے سانس لینے میں تکلیف ہوئی نہ ہی اس کے مابعد اثرات ظاہر ہوئے‘۔’واقعے کے بعد بات آئی گئی ہوگئی اور خود لڑکی بھول گئی کہ اس نے سکہ نگل لیا تھا‘۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دو سال سے لڑکی کوانیمیا کی شکایت ہوئی اور متعدد مرتبہ ڈاکٹروں کو دکھایا‘۔’ایک مرتبہ ایکسرے کے دوران حلق میں پھنسا سکہ بھی واضح طور پر نظر آیا مگر ڈاکٹروں نے سمجھا کہ لڑکی نے شاید کوئی لاکٹ وغیرہ پہنا ہوا ہے‘۔’بعد ازاں لڑکی کا ایکسرے ہوا تو انکشاف ہوا کہ اس کے حلق میں کچھ پھنسا ہوا ہے‘۔