11 اگست تک خالص ٹیکس وصولی میں 22.48 فیصد اضافہ

   

نئی دہلی : رواں مالی سال میں 11 اگست تک خالص براہ راست ٹیکس کی وصولی 692987 کروڑ روپئے رہی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 565815 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 22.48 فیصد زیادہ ہے۔سی بی ڈی ٹی کے مطابق مجموعی ٹیکس کی وصولی 813170 کروڑ روپئے رہی ہے، جو 23.99 فیصد زیادہ ہے۔