/11 تا /17 جنور ی اسکولس اور جونیر کالجس کو تلسنکرانت کی تعطیلات

   

حیدرآباد۔5۔ جنوری(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے 11تا 17 جنوری تلسنکرانت کی تعطیلات کا اعلان کیاگیاہے جو کہ اسکولی طلبہ کے لئے ہوں گی جبکہ جونیئر کالجس کے طلبہ کے لئے11تا 16 جنوری تلسنکرانت کی تعطیلات ہوں گی ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی کیلینڈر کے مطابق تعطیلات کے اعلان کے بعد توقع ہے کہ سنکرانت کے تہوار کے لئے شہر حیدرآباد میں موجود کئی بیرونی شہری اپنے آبائی مقامات کے لئے روانہ ہوں گے اور ان تعطیلات کے دوران شہر کی سڑکوں پر گہما گہمی کم ہوجائے گی۔تلسنکرانت کے موقع پر تلنگانہ ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع کے علاوہ پڑوسی ریاستوں بالخصوص آندھراپردیش ‘ کرناٹک اور مہاراشٹراکے لئے خصوصی بسیں چلائی جاتی ہیں تاکہ تلسنکرانت کی تعطیلات میں آبائی مقامات و مواضعات کو روانہ ہونے والوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ تعطیلات کے اعلامیہ کے مطابق ان تعطیلات کے دوران دوسرے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات بھی شامل رہیں گی جبکہ ولادت مولائے کائینات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی اختیاری تعطیلات بھی تعطیلات کے دوران ہی رہے گی جو کہ عام طور پر مسلم تعلیمی اداروں کو دی جاتی رہی ہے۔3