نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں فعال کیسوں کی تعداد میں چھ کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ بہار، کرناٹک، تمل ناڈو میں تین تین، گجرات اور اڈیشہ میں دو دو، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ اور اتراکھنڈ میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھتیس گڑھ، گوا، ہریانہ، جھارکھنڈ، کیرالہ، مہاراشٹر، پڈوچیری، پنجاب، سکم اور اتر پردیش میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے ۔ اسی دوران ہماچل پردیش میں ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی ہے ۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 375 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ۔ ملک میں اب تک 2,20,67,35,342 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,93,766 ہے ۔