حیدرآباد۔/16 مئی، ( سیاست نیوز) حج 2023 کے تلنگانہ عازمین حج میں سے 1100 عازمین کو سعودی حکومت نے ویزا نہیں لگایا کیونکہ انہوں نے قواعد کے مطابق کوویڈ ویکسین سرٹیفکیٹ داخل نہیں کیا۔ بتایا گیا کہ جن عازمین نے کوویڈ سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا انکے پاسپورٹ پر ویزا اسٹامپنگ نہیں کی گئی۔ ایسے عازمین کی تعداد 1100 ہے۔ حج کمیٹی متبادل اقدامات کے ذریعہ ویزا حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم سعودی حکومت شرائط کی تکمیل پر بضد ہے۔ عازمین کو کوویڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ سعودی حکام 1100 عازمین پر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ تلنگانہ سے جاریہ سال 5200 عازمین کی روانگی کا امکان ہے۔ اسی دوران حج کیمپ اور ایرپورٹ انتظامات کو قطعیت دینے 23 مئی کو محکمہ جاتی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ر