درگاہ حضرت اجمیر شریف ؒ میں اداکار اجے دیوگن کی حاضری

,

   

اجمیر: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے آج اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگارہ کی زیارت کی ۔مسٹر دیوگن نیلے لباس میں پولیس کی سکیورٹی کے بیچ انتہائی سادگی سے آستانہ شریف پہنچے جہاں فلمی دنیا سے جڑے خادم قطب الدین نے دیوگن کو زیار ت کرائی ۔دیوگن نے مزار شریف پر مخملی چادر اورعقیدت کے پھول پیش کرکے دعامانگی ۔دریں اثنا اپنے پسندیدہ اداکار کیایک جھلک پانے کے لیے درگاہ گہما گہمی کا عالم رہا ۔دیوگن پہلے بھی خواجہ کے دربار میں حاضرہوچکے ہیں ۔