پی ایم سی بنک: رقم نکالنے کی حد میں اضافہ، اب 50,000روپیہ نکال سکتے ہیں۔

,

   

ممبئی 5 نومبر:ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اسکام سے متاثرہ پنجاب و مہاراشٹرا کوآپریٹیو (پی ایم سی) بینک کے ہر کھاتہ سے رقم نکالنے کے لئے مقررہ حد تک 50,000 روپئے تک بڑھادیا ہے۔ یہ بینک 23 ستمبر کو ایک منتظم کے راست کنٹرول میں دیدیا گیا تھا۔

جس کے بعد کھاتوں سے رقم نکالنے کی حد میں یہ چوتھی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بینک میں اسکام کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کے تاحال 9 کھاتہ دار فوت ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک 74 سالہ کھاتہ دار بھی شامل ہے جو پیر کو گھانے میں فوت ہوا ہے۔