حیدرآباد 3 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے اپنے اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی نے شہر کے مختلف مقامات پر 114 ٹریفک جنکشنس کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے بتایا کہ 114 میں 54 جنکشنس کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے گی اور مابقی جنکشن کو بتدریج ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جنکشن کو بہتر بنانے کے پروگرام کے مطابق جی ایچ ایم سی کی جانب سے جنکشن کو توسیع دی جائے گی ‘ ٹریفک آئی لینڈ تیار کئے جائیں گے ‘ درمیان میں میڈین اور ڈوائیڈرس وغیرہ بھی نصب کئے جائیں گے ۔ جی ایچ ایم سی نے کہا کہ چونکہ ٹرانسپورٹ نٹ ورک کو موثر بنانا ہے اس لئے ٹریفک جنکشنس کو ترقی دی جائے گی ۔