حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) سائبر سکیورٹی بیورو نے ایک ہی اکاؤنٹ میں 124 کروڑ روپئے جمع ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ایس بی آئی بینک کھاتوں سے 6 کرنٹ اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک ہی کھاتہ میں 2 ماہ کی مدت میں 150 کروڑ روپئے جمع ہوئے۔ سائبر سکیورٹی بیورو نے جب تحقیقات شروع کی تو انھیں پتہ چلا کہ اب تک اس بینک اکاؤنٹ میں 150 کروڑ روپئے جمع ہوئے اور محمد بن احمد جن کے نام یہ اکاؤنٹ ہے، انھیں گرفتار کرکے تفتیش کی گئی جس پر پتہ چلا کہ ملک بھر میں 234 سائبر دھوکہ میں یہ ملوث ہیں جس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔ (ش)