احمد آباد:گجرات کے سریندر نگر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارت کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے گجرات کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ اس لئے سست رفتاری سے مت چلنا۔ اگر آپ 24 گھنٹے 365 دن کام کر سکیں، تو آپ کو کرنا ہے۔ اگر دن رات جاگ سکتے ہو تو جاگے رہنا ہے۔ چھٹی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جب گجرات کوئی فیصلہ کرے گا تو پورا ملک اس کے پیچھے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے نوجوانوں اپنا اور گجرات کا بھی مستقبل بناؤ۔ آپ کا مستقبل گجرات کے روشن مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ ماؤں بہنوں کا آشیرواد میرا سرمایہ ہے۔ آپ نے بہت کچھ دیا اور ہم نے آپ کو واپس دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مجھے ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ رکاوٹیں لانے والوں کو مت لے آنا۔ اس بار آپ کے ضلع میں کمل کے سوا کچھ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ سو فیصد پولنگ کا ہدف پورا کرو گے۔ اس بار کوئی پولنگ بوتھ ایسا نہ ہو جہاں کمل پیچھے رہ جائے۔