14 مئی کو امیت شاہ کا دورہ رنگا ریڈی میں جلسہ سے خطاب

   

حیدرآباد 5 مئی ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا کے اختتام پر تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور رنگا ریڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ذرائع کے بموجب بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا کا 14 مئی کو اختتام ہوگا ۔ یہ یاترا کا دوسرا مرحلہ ہے ۔ اس کے اختتام کے موقع پر امیت شاہ ریاست کا دورہ کریں گے اور رنگا ریڈی میں ایک جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ بنڈی سنجے کا ادعا ہے کہ انہوں نے عوام سے رابطے مستحکم کرنے کیلئے پرجا سنگرام یاترا کا اہتمام کیا ہے ۔ امیت شاہ تلنگانہ کے علاوہ ملک کی دوسری ریاستوں آسام ‘ کیرالا ‘ اترکھنڈ ‘ اروناچل پردیش ‘ مہاراشٹرا اور گجرات کا دورہ بھی کریں گے ۔ وہ مختلف پروگرامس میں شرکت کرینگے۔