نئی دہلی، 2جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ 14 جولائی کو شیوسینا اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے درمیان ‘تیر کمان’ انتخابی نشان کے الاٹ سے متعلق معاملے پر غور کرے گی۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس کے ونود چندرن کی تعطیلی بنچ نے چہارشنبہ کے روز اس معاملے میں فوری سماعت کے لیے شیو سینا (یو بی ٹی) کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل دیودت کامت کی عرضی پر اتفاق کیا۔ایڈوکیٹ کامت نے اپیل کی کہ مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اعلان اگلے ہفتے کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے بنچ سے کہا کہ ہم کچھ عبوری ہدایات چاہتے ہیں۔ جیسا کہ این سی پی کیس میں جاری کیا گیا تھا۔ انہیں انتخابی نشان دیا گیا ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ دو انتخابات ہوئے ہیں۔ اسی طرح کی ایک عرضی کا ذکر جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے کیا گیا، جسے خارج کر دیا گیا۔بنچ نے کہا کہ اگر انتخابات کی اطلاع بھی دی جاتی ہے ، تو یہ بالآخر ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ہے۔