حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے محکمہ خواتین و اطفال بہبود میں آنگن واڑی ٹیچرس اور ہیلپرس کی 14,236 جائیدادوں پر تقررات کیلئے گرین سگنل دیدیا ۔ ریاستی وزیر سیتااکا نے فائیل پر دستخط کردی جس کے بعد محکمہ سے 6399 آنگن واڑی ٹیچرس اور 7837 ہیلپرس کی جائیدادوں پر تقررات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ریاست میں کونسل انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی تکمیل کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر بہبودی خواتین و اطفال سیتااکا نے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے مختلف امور کا جائزہ لیا ۔ آنگن واڑی مراکز کو مستحکم کرنے طلبہ کو تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کے ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔ آنگن واڑی ٹیچرس اور ہیلپرس کے مسائل پر بھی ہمدردانہ غور کیا ۔