15سال پرانی گاڑیوں کو لیکر گڈکری سخت، کہا۔ حکومت گاڑیوں کو بھی کباڑ میں بدلیں گے

   

نئی دہلی:مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک بار پھر سکریپ پالیسی کو لے کر سختی دکھائی ہے۔ انہوں نے جمعہ کو کہا کہ حکومت ہند کی 15 سال سے زیادہ پرانی تمام گاڑیوں کو بھی ردی میں تبدیل کر دیا جائے گا اور اس سے متعلق پالیسی ریاستوں کو بھیج دی گئی ہے۔ گڈکری نے یہ بات ایک پروگرام کے افتتاح کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا، “میں نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ایک فائل پر دستخط کئے۔ اس کے تحت حکومت ہند کی تمام گاڑیاں جو 15 سال سے زیادہ پرانی ہیں کو ردی میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ میں نے حکومت ہند کی یہ پالیسی تمام ریاستوں کو بھیج دی ہے۔ انہیں ریاستی سطح پر بھی اسے اپنانا چاہیے۔