حیدرآباد 8 فروری(سیاست نیوز) ریاست میں خواتین کیلئے مفت بس خدمات سے اب تک 15 کروڑ 21 لاکھ خواتین نے استفادہ کیا ہے۔تلنگانہ آر ٹی سی سے فراہم والی تفصیلات کے مطابق9 ڈسمبر 2023 سے 6 فروری 2024 کے درمیان مہالکشمی اسکیم کے تحت مفت بس خدمات سے ریاست کی 15کروڑ 21لاکھ خواتین نے 535 کروڑ کی بچت کی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر آرٹی سی وی سی سجنار نے بتایا کہ یومیہ 55لاکھ خواتین مفت بس کے سفر سے استفادہ کر رہے ہیں اور تعطیلات میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ بھی ہونے لگا ہے۔ریاست میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد شروع کی گئی اس اسکیم پر عمل کے بعد بس مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ تفریحی و سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس اسکیم سے خاتون بس مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ آرٹی سی بس میں معہ افراد خاندان سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔3