15 اگست سے ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں ملے گا‘ ورنگل پولیس کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔12۔اگست (سیاست نیوز) یوم آزادی 15 اگست سے ورنگل ضلع میں ہیلمٹ کے بغیر پٹرول حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔ پولیس کمشنر ورنگل نے اس سلسلہ میں احکام جاری کرکے کہا کہ پٹرول پمپس کے مالکین اور ملازمین کو چاہئے کہ وہ 15 اگست سے احکامات پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل شہر میں ہیلمٹ کے عدم استعمال کے نتیجہ میں کئی افراد سڑک حادثات میں فوت ہورہے ہیں، لہذا ہیلمٹ کے لزوم کو سختی سے نافذ کرنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ کمشنر پولیس ترون جوشی نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ ملنے کے بارے میں شعور بیداری کیلئے بڑے پیمانہ پر فلیکسی اور بیانرس بھی لگائے جارہے ہیں۔ ورنگل کے تمام پٹرول پمپس پر نو ہیلمٹ۔نو پٹرول کے پوسٹرس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل ، ہنمکنڈہ اور قاضی پیٹ شہروں میں یہ نافذ کیا جائے گا ۔ ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 2021 کے دوران سڑک حادثات میں 426 افراد ہلاک اور 1110 افراد زخمی ہوئے۔ جملہ 1106 حادثات پیش آئے ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ بیشتر موٹر سیکل سواروں کی موت ہیلمٹ کی عدم استعمال سے ہوئی ہے۔ یکم نومبر 2021 ء سے پولیس نے ہیلمٹ کے استعمال کیلئے مہم کا آغاز کیا ہے۔ ر