حیدرآباد : /10 اگست (سیاست نیوز) ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تلنگانہ آر ٹی سی نے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ آر ٹی سی میں 12 دنوں تک منفرد پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اسی کے حصہ کے طور پر /15 اگست کو جنم لینے والے بچوں کو 12 سال تک ریاست کی تمام بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح 75 سال مکمل کرنے والے بزرگوں کو اس مہینے کی 15 تاریخ کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت رہے گی ۔ عام دنوں میں 120 روپئے میں فروخت کیا جانے والا ٹی 24 بس ٹکٹ /15 اگست کو صرف 75 روپئے میں فروخت کیا جائے گا ۔ 75 سال سے زائد عمر والوںکو /15 تا /22 اگست تارناکہ آر ٹی سی ہاسپٹل میں مفت طبی معائنوں کی سہولت فراہم رہے گی ۔