15 اگسٹ کو خصوصی سپلیمنٹ کی اشاعت ‘ قارئین کیلئے تحفہ

   

سیاست کی اشاعت کے 75 سال
حیدرآباد کی تاریخ ‘ بدلتی تصویر اور تبدیلیوں اور سات دہوں کے سفر کا احاطہ

حیدرآباد 12 اگسٹ ( سیاست نیوز ) روزنامہ سیاست اپنی اشاعت کے 75 سال کی تکمیل کر رہا ہے ۔ سیاست کو ہمیشہ ہی اپنے قارئین کی سرپرستی حاصل رہی ہے اور اس نے عوام کا اعتماد جیتا ہے ۔ 75 برس کی تکمیل کے موقع پر روزنامہ سیاست کا ایک خصوصی سپلیمنٹ شائع کیا جا رہا ہے جو 75 سے زائد صفحات پر مشتمل ہوگا ۔ اس خصوصی سپلیمنٹ کو ایک تاریخی دستاویز اور یادگار بنانے کی ادارہ کی جانب سے حتی المقدور کوشش کی جا رہی ہے ۔ گذشتہ 75 برسوں کے سفر کو تحریر کی شکل میں اپنے قارئین کیلئے پیش کیا جائیگا ۔ سیاست کی اشاعت ‘ اس کے مقاصد ‘ اس کی تعلیمی ‘ معاشی اور سماجی و ملی سرگرمیاں ‘ عوام کی بہتری کیلئے کئے گئے کاموں کی تفصیل سے قارئین کو واقف کروانا اصل مقصد ہے ۔ اس کے علاوہ حیدرآبادی کی ایک تاریخی تصویر تحریر میںپیش کی جا رہی ہے ۔ حیدرآباد کی علامت چارمینار کی کہانی خود چارمینار کی زبانی اس میں شامل کی گئی ہے جو قارئین کیلئے دلچسپی کا باعث رہے گی ۔ اس کے علاوہ اس خصوصی شمارہ میں حیدرآباد کا بدلتا ہوا منظر نامہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ حیدرآباد میں پیش آنے والی تفصیلات کے علاوہ ادبی ‘ تشہیری ‘ مذہبی ‘ ثقافتی رجحانات پر مواد شامل کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کے ماضی ‘ حال اور مستقبل کا بھی اس میں احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ یہ خصوصی سپلیمنٹ ایک تاریخی اور اہمیت کا حامل دستاویز ہوگا ۔ قارئین اس دستاویز کو محفوظ کرسکتے ہیں اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی حیدرآباد کی تاریخ سے واقف کرواسکتے ہیں۔ اس سپلیمنٹ میں جدوجہد آزادی کے مسلم رہنماوں اور خواتین کے کردار کو بھی پیش کیا گیا ہے ۔ یہ خصوصی سپلیمنٹ 15 اگسٹ کو شائع کیا جائیگا ۔ قارئین جو روزنامہ سیاست پڑھتے ہیں وہ 15 اگسٹ کو بطور خاص اپنے ہاکر سے یہ سپلیمنٹ حاصل کریں ۔ یہ خصوصی سپلیمنٹ اپنے پاس محفوظ بھی رکھا جاسکتا ہے تاکہ مستقبل میں تاریخی حوالہ بھی دستیاب ہوسکے ۔