حیدرآباد، 23 نومبر (سیاست نیوز) ملک میں ایک بار پھر شادیوں کی گہما گہمی شروع ہونے والی ہے۔ آنے والے 23 دنوں کے دوران لاکھوں گھروں میں شادی کے باجے بجنے والے ہیں۔ ہفتہ (21 نومبر) سے 15 دسمبر کے درمیان ملک بھر میں 52 لاکھ سے زائد شادیاں ہونے والی ہیں۔ جمعہ سے تقریباً 25 دنوں تک یہ خاندان خریداری، فوٹو شوٹ، دعوتوں اور تفریحات کے ساتھ رونق میں رہیں گے۔ یہ سب ایک طرف، سکے کا دوسرا رخ یہ ہے کہ ان شادیوں کے ذریعے لاکھوں کروڑ روپے کا کاروبار ہونے والا ہے۔ آل انڈیا تاجر فیڈریشن (سی اے آئی ٹی) نے اندازہ لگایا ہے کہ ان 52 لاکھ سے زائد شادیوں کے ذریعے ملک بھر میں 7.5 لاکھ کروڑ روپے تک کا کاروبار ہوگا۔ ملک بھر کی 25 ریاستوں کے 300 بڑے تاجروں اور 550 تجارتی انجمنوں سے مشاورت کر کے بعد یہ مطالعہ تیار کیا ہے۔ اس اندازے کے مطابق شادی سے متعلق مختلف اقسام کی اشیا کی خریداری کی صورت میں ہی 4.05 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار ہوگا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ کل 7.5 لاکھ کروڑ روپے کا 54 فیصد ہے۔ اسی طرح شادیوں سے متعلق مختلف خدمات کے ذریعے 3.5 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار ہوگا۔ جبکہ سونے ، چاندی اور ہیروں کے زیورات کی خریداری کی صورت میں اس شعبے کو 1.2 لاکھ کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔1