17 افراد سمیت غذا سے متاثر

   

حیدرآباد، 21/اگست (یواین آئی) شادی کی تقریب میں کھانے کے بعد 17 افراد شدید بیمار ہو گئے ۔ یہ واقعہ اے پی کونا سیما میں پیش آیا۔ شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد ہی 17 افراد بیمار پڑگئے جنہیں منڈپیٹ سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی صحت اب مستحکم ہے ۔