18 انسپکٹران اور 5 سب انسپکٹران کی خدمات حیڈرا کے حوالے

   

حیدرآباد/10 ستمبر، ( سیاست نیوز) حیڈرا کیلئے پولیس عملہ کے الاٹمنٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ حیڈرا کو مضبوط کرنے اور پولیس ملازمین کی خدمات کیلئے23 پولیس عہدیداروں کی منظوری دے دی گئی۔ حیڈرا کمشنر کی درخواست پر 18 انسپکٹران اور 5 سب انسپکٹرس کی خدمات کو حیڈرا کیلئے مختص کیا گیا ہے جن میں شیخ ذاکر حسین انسپکٹر ملٹی زون II ، اے رمیش ملٹی زونI کے تروملیش سی سی ایس میدک، کے نریش کمار بودھن رورل، کے وینکٹیشورلو انٹلیجنس، وی بھوپال کمار ہیڈکوارٹر، بی سریش کمار سی سی ایس ایل بی نگر، جی مینم ملٹی زونII ، وینکٹ رام ریڈی عطا پور پولیس اسٹیشن، مدھو کمار ڈی آئی افضل گنج، گوری نائیڈو ڈی آئی میرپیٹ، وشنووردھن ملٹی زون II ، راج شیکھر آئی جی آفس، سبا راؤ سی ایس ڈبلیو، روی کمار ہیڈکوارٹر، محمد شمس الدین ( آر آئی ) پولیس اکیڈیمی، این ناگیشورراؤ ( آر آئی ) کھمم ، اے کرانتی کمار، پی ساگر ( آر آئی ) کنٹہ پور بٹالین ، کے راجو ایس آئی بھوپال پلی، کے سدھاکر سلطان بازار ٹریفک پولیس، بی نرنجن سیف آباد پولیس اسٹیشن شامل ہیں جو حیڈرا کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ڈپوٹیشن پر ان کا تقرر حیڈرا کیلئے ہوا ہے۔ع