19 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی

   

ریاض : لڑکی کے طور پر19 برس تک زندگی گزارنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ تو پیدائشی طور پر لڑکا ہے لڑکی نہیں۔حقیقت حال سامنے آنے پر سعودی معاشرے میں متعدد سوالات کھڑے ہوگئے۔ کئی لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں۔ باپ نے طبی عملے کی غلطی اور اصلاح حال کے لیے عدالتی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ اخبار 24 کے مطابق ’رائد‘ کی پیدائش کے وقت اس کہانی کا آغاز ہوا تھا۔ ہسپتال کے عملے نے اسے لڑکی قرار دیا تھا۔ اسی حیثیت میں وہ 19 برس تک لڑکی کے طور پر زندگی گزارتا رہا۔ حال ہی میں یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔ رائد کے والد عبداللہ الشبیلی نے بتایا کہ پیدائش کے وقت ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ لڑکی ہے۔ رائد کی عمر جب 13، 14 برس ہوئی تو ایک بار پھر ڈاکٹروں سے رابطہ کیا۔ماہرامراض نسواں لیڈی ڈاکٹر نے ہمیں تسلی دی کہ بعض لڑکیوں میں بلوغت کی علامات بعد میں ظاہر ہوتی ہیں۔
مہینوں ہسپتالوں کے چکر لگاتے رہے۔ 19 برس کی عمر میں جا کر جدید ترین ایکسرے ٹیکنالوجی کی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ رائد لڑکا ہے لڑکی نہیں۔