حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بیٹی یقینا ماں باپ کے لیے قدرت کا ایک حسین تحفہ ہوتی ہے ایک نعمت اور رحمت ہوتی ہے اور جب کوئی بیٹی اچانک بیمار ہوجاتی ہے اور خاص طور پر چلنے پھرنے سے قاصر ہوجاتی ہے تو ماں باپ کے لیے یہ بہت بڑا صدمہ اور سانحہ ثابت ہوتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ورنگل کے رہنے والے مسجد کے ایک امام صاحب کے ساتھ ہوا ۔ ان کی 20 سالہ بیٹی عفرہ ام ہانی ایک سال کی عمر میں بون فیور کے نتیجہ میں ہڈیوں کی ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوئی جس کے نتیجہ میں اس کے ایک پیر کی ران کی اوپری ہڈی مکمل طور پر خراب ہوگئی نتیجہ میں ایک پیر بہت چھوٹا ہوگیا ۔ عفرہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک کوما میں چلی گئی لیکن اس لڑکی کی مدد کے لیے روزنامہ سیاست آگے آیا اور قارئین سیاست کی مدد سے پہلا آپریشن ہوا ۔ اب تک اس لڑکی کے 7 آپریشنس ہوچکے ہیں ۔ اب 8 واں آپریشن کروانا ہے ۔ ان آپریشنوں کے ذریعہ پیر کے سائز میں 16 انچ اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے باوجود وہ دوسرے پیر سے ساڑھے تین انچ چھوٹا ہے ۔ اس خامی کو دور کرنے کے لیے 8 ویں آپریشن کی ضرورت ہے جس پر 4.5 لاکھ روپئے کے مصارف آرہے ہیں ۔ ڈاکٹر ملندی چوہدی ایم ایس آرتھو مہاراشٹرا عفرہ ام ہانی کے آپریشن کرتے آرہے ہیں ۔ اب تک 20.25 لاکھ روپئے خرچ ہوچکے ہیں ۔ عفرہ ام ہانی اس حالت میں انٹر میڈیٹ کامیاب کرچکی ہے اور ان کے والد اس کی شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں ۔ عفرہ کے والد ایک مسجد کے امام ہیں ۔ انہوں نے قارئین سیاست اور دنیا بھر میں مقیم ہمدردان ملت سے ان کی بیٹی کے آپریشن کے لیے مالی مدد کی اپیل کی ہے ۔ اکاونٹ کی تفصیلات ذیل میں ہے ۔۔
Sayyad Sadik Hussen
SBI A/C. 30750682542, SBIN0001935
Phone : 9849386235