ممبئی ؍حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے 2کروڑ 40 لاکھ روپئے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کیس میں ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ پولیس نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور کاجول اگروال کو کرپٹو کرنسی فراڈ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے تھانے طلب کیا ہے جبکہ اداکارہ تمنا 2کروڑ 40 لاکھ روپئے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کیس میں ملوث ہے۔ اب تمنا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے 2.4 کروڑ روپئے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ کرپٹو کرنسی فراڈسے متعلق خبروں پر اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، اس طرح کی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے عوام، میڈیا اور اپنے دوستوں سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی ایسی کوئی بھی جعلی، گمراہ کن اور جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔ تمنا کو آخری مرتبہ اویناش تیواری اور جمی شیرگل کے ساتھ فلم ’سکندر کا مقدر‘ میں دیکھا گیا تھا۔ یہ اداکارہ اب جلد ہی ہارر تھرلر فلم’ اوڈیلا 2 ‘ میں نظر آئے گی۔