2 کارپوریشنس اور 5 میونسپلٹیز کی آج کوویڈ قواعد کے مطابق رائے دہی

   

676 حساس پولنگ مراکز، 1307 امیدوار میدان میں،11.34لاکھ رائے دہندے حق رائے دہی سے استفادہ کریںگے
حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دو کارپوریشنس اور 5 میونسپلٹیز کے آج انتخابات مقرر ہیں ۔ جس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ الیکشن کمشنر پارتا سارتھی نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سخت احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے انتخابی عہدیداروں سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ گریٹر ورنگل، کھمم کارپوریشن کے علاوہ اچم پیٹ، سدی پیٹ، جڑچرلہ، کتور اور نکریکل میونسپلٹیز کیلئے جمعہ کو صبح 7 تا شام 5 بجے تک رائے دہی مقرر ہے۔ ان انتخابات کیلئے جملہ 1539 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 9809 عملے کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے 676 حساس پولنگ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کسی بھی ناگزیر حالت سے نمٹنے کیلئے بھاری مقدار میں پولیس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ اس انتخابات میں 1307 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ 11,34,032 لاکھ رائے دہندے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ انتخابات کیلئے 2500 بیالٹ باکس کو تیار رکھا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر پارتا سارتھی نے کہا کہ پولنگ مراکز پر کوویڈ 19 کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل آوری کی جائے گی۔ انتخابی عملہ کیلئے28,810 فیس ماسکس، 14,505 فیس شیلڈس، 22,910 گلوزس ، 18,455 ہینڈ سنیٹائزرس ،4,895 سینٹائزرس بوتلوں کو تیار رکھا گیا ہے۔ تمام میونسپلٹیز کے عام مقامات پر ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان انتخابات میں تاحال 3,65,750 لاکھ روپئے نقد رقم، 1,25,307 لاکھ مالیت کی 479.37 لیٹر شراب ضبط کی گئی۔ 37 شکایتیں وصول ہوئی 67 ایف آئی آر درج کئے گئے۔ 48 فلیکسی، 476 پارٹی پرچم ، 1336 پوسٹرس کو نکال دیا گیا ہے۔ ان انتخابات کی 3 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ جشن کی ریالیوں پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ کامیاب ہونے والے امیدوار سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کیلئے صرف 2 افراد کے ساتھ ہی ریٹرننگ آفیسر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا