نئی دہلی۔ چیف منسٹر اروند کیجریوال نے جمعہ کو دہلی بجٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور اگلے پانچ سالوں میں 20 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کی اسکیموں پر عمل آوری کو تیز کرنے کے لیے ایک اجلاس کیا۔عام آدمی پارٹی کی حکومت نے گزشتہ ماہ اپنا بجٹ پیش کیا اور اسے روزگار بجٹ کا نام دیا کیونکہ اس کا مقصد اگلے پانچ سالوں میں 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔وزیر اعلی کے دفتر نے ٹویٹ کیاآج روزگار کے بجٹ کا جائزہ لینے کے دوران، عزت مآب وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ جس طرح سے پورا ملک آج تعلیم ۔ صحت، بجلی ۔ پانی کے لیے دہلی کی طرف دیکھ رہا ہے۔ اسی طرح ہم روزگار کا حل بھی دیں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اگلے پانچ سالوں میں 20 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ہر محکمے کے لیے ہدف اور ٹائم فریم طے کیا گیا ہے۔میٹنگ کے بعد کیجریوال نے ٹویٹ کیا دہلی کے بجٹ میں ہم نے اگلے پانچ سالوں میں 20 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ ملک میں پہلی بار ایسا کام ہو رہا ہے۔ آج تمام محکموں کا اجلاس ہوا ہے ۔ ہر شعبہ کے لیے اہداف اور وقت کی حدیں مقرر کی گئیں۔ ہرکوئی بہت پرجوش ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنا ہدف ضرور پورا کریں گے۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی تمام متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس صبح گیارہ بجے ہوا ۔