20 دن میں 650 کروڑ جائیداد ٹیکس وصولی کا نشانہ

   

کمشنر بلدیہ رونالڈ راس کی ہدایت ۔تاحال 1350 کی وصولی
حیدرآباد ۔ 10 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈروز نے بلدی عملہ کو خصوصی مہم شروع کرکے آئندہ 20 دن میں 650 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جی ایچ ایم سی نے سال 2023-24ء میں 2100 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصولی کا نشانہ مختص کیا تھا۔ تاہم اسمبلی انتخابات کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد جائیداد ٹیکس کی مہم حکمت عملی کے مطابق نہیں رہی۔ بلدیہ کا عملہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں بھی مصروف تھا جس کی وجہ سے صرف 1350 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول ہوا تھا۔ کمشنر بلدیہ نے جائیداد ٹیکس وصولی کی مہم میں تیزی کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے ایڈیشنل کمشنرس اور جوائنٹ کمشنرس کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے اجلاس طلب کرکے جائیداد ٹیکس وصولی کیلئے خصوصی مہم میں شدت پیدا کرنے ہدایت دی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کیلئے آئندہ 10 دن میں انتخابی اعلامیہ جاری ہونے کی توقع ہے۔ جاریہ مالیاتی سال کے اختتام سے قبل بلدیہ کے مختلف زونس میں خصوصی مہم چلا کر آئندہ 20 دن میں 650 کروڑ روپئے کا جائیداد ٹیکس وصولی کی ہدایت دی گئی ۔ بل کلکٹرس، ٹیکسیس انسپکٹرس کو روزانہ صبح 8 بجے سے ڈیوٹی پر رجوع ہونے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی حدود میں شامل 30 سرکلس میں 300 بل کلکٹرس، 145 ٹیکسیس انسپکٹرس جائیداد ٹیکس وصول کرنے کی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے۔2