وٹیکن سٹی : انٹرنیٹ کے ذریعہ عیسائی عقائد کی تبلیغ کرنے والے اٹلی کے آنجہانی نوجوان، کارلو ایکیوٹیس کو پوپ نے 21 ویں صدی کا سینٹ تسلیم کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداراے ’بی بی سی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے 2006 میں مر جانے والے ایک اطالوی نوجوان کو مقدس ہستی قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارلو ایکیوٹیس نے اپنی مختصر سی زندگی میں کیتھولک عقیدے کو پھیلانے کے لیے اپنی کمپیوٹر کی مہارت کا استعمال کیا تھا، کارلو کے لیے اس کی انہی خدمات نے اسے 21 ویں صدی کا پہلا سینٹ بننے کے قابل بنایا ہے۔ کارلو ایکیوٹیس 2006ء میں لیوکیمیا (خون کے سفید خلیوں کے کینسر، جو بون میرو میں شروع ہوتا ہے) کی وجہ سے 15 سال کی عمر میں ہی انتقال کر گیا تھا، اسے غیر رسمی طور پر ’گاڈز انفلوئینسر‘ کے طور پر جانا جاتا تھا۔