ممبئی :مہاراشٹرا کی ایک عدالت نے راہول گاندھی کو آر ایس ایس کے ایک کارکن کی طرف سے ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں اس کے سامنے حاضر ہونے سے مستقل طور پر استثنیٰ دے دیا ہے۔مہاراشٹرا کے تھانے ضلع کی ایک عدالت نے ہفتہ کو آر ایس ایس کے ایک کارکن کے ذریعہ 2014 میں ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں راہول کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیاتاہم یہ شرط رکھی کہ کانگریس لیڈر جب بھی ضرورت ہوگی عدالت میں حاضرہوں گے۔