2017ء کانپور کیس :7 آئی ایسکارندوں کو سزائے موت

   

نئی دہلی : این آئی اے کی خصوصی عدالت نے لکھنؤ میں 7 آئی ایس کارندوں کو 2017ء کے کانپور دہشت گردی کی سازش سے متعلق کیس میں سزائے موت سنائی ہے جبکہ ایک دیگر کو عمر قید کی سزاء دی گئی۔ گزشتہ روز عدالت نے محمد فیصل، غوث، محمد خان، محمد اظہر، عاطف مظفر، محمد دانش ، سید میر حسین اور آصف اقبال کو سزائے موت سنائی۔ 8 ویں ملزم محمد آصف کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ ان تمام ملزمین کے خلاف کیس ابتدائی طور پر پولیس اسٹیشن اے ٹی ایس، لکھنؤ میں درج کیا گیا تھا اور بعد میں تحقیقات این آئی اے کو سونپی گئی ۔