2019ء ورلڈ کپ تائیکانڈو چمپئن شپ امریکہ واشنگٹن ڈی سی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پٹھان جمیل خان کی ناقدری

   

Ferty9 Clinic

2019ء ورلڈ کپ تائیکانڈو چمپئن شپ امریکہ واشنگٹن ڈی سی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پٹھان جمیل خان کی ناقدری
حیدرآباد۔ بلیک بیلٹ سینیٹر گروپ میں پہلا مقابلہ امریکی کھلاڑی سے ہوا جس میں جمیل خان نے جملہ 2 کے مقابلہ 5 پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا مقابلہ کینیڈا کے کھلاڑی سے ہوا جس میں 4 پوائنٹ کے مقابلہ جمیل خان نے 8 پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد پٹھان جمیل خان بلیک بیلٹ سیمی فائنل میں پہنچے، جہاں برطانیہ کے کھلاڑی سے ان کا مقابلہ ہوا جس میں برطانیہ کے کھلاڑی 6 پوائنٹ حاصل کئے، جس کے مقابلہ پٹھان جمیل خان نے 10 پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل میں چین کے کھلاڑی سے مقابلہ ہوا جس میں چینی کھلاڑی کو 8 پوائنٹ حاصل ہوئے اور جمیل خان پٹھان نے 14 پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ان کی کارکردگی کا مظاہرہ انتہائی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل مقابلوں میں 23 گولڈ میڈل، 14 سلور میڈل، 23 برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کا نام روشن کیا اور تلنگانہ کے وقار کو بھی انتہائی بلندی پر پہنچایا۔ پٹھان جمیل خان کا قیام مہدی پٹنم حیدرآباد میں ہے۔ 30 سال کا انہیں تجربہ ہے اور 20 سال سے وہ حیدرآباد میں مقیم ہیں لیکن حکومت تلنگانہ اور حکومت ہند نے انہیں کسی سہولت کے قابل نہیں سمجھا جبکہ معمولی معمولی کھلاڑیوں کو حکومت ہند اور حکومت تلنگانہ معقول سرمایہ کے علاوہ رہائشی پلاٹ بھی دیتی ہے لیکن جمیل خان کو ایسی کوئی سہولت نہیں دی گئی نتیجہ میں وہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔