2024 کے عام انتخابات کے بعد کے سی آر کا وی آر ایس

   


کرنول میں کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ کا طنزیہ ریمارک
حیدرآباد۔5۔اکٹوبر(سیاست نیوز) 2024 عام انتخابات کے بعد کے سی آر کی بی آر ایس کے ساتھ کے سی آر وی آر ایس لے لیں گے۔کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے علاقہ کرنول میں پریس کانفرنس کے دوران ٹی آر ایس کے بی آر ایس میں تبدیل کئے جانے پر کئے گئے سوال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے جو بی آر ایس کے قیام کا اعلان کیا ہے 2024 کے بعد اس پارٹی کے ساتھ وہ وی آر ایس لیتے ہوئے سیاسی زندگی سے غائب ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے ملک میں عوام متحد ہونے لگے ہیں اور آر ایس ایس کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتاپارٹی کے حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑنے لگی ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے بی آر ایس کے قیام کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مخالف حکومت نظریات کو منقسم کرنے کے لئے یہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور بی جے پی کی مدد کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انہو ںنے بی آر ایس کے قیام کو اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام بی آر ایس کے قائدین کو 2024 کے انتخابی نتائج کے ذریعہ وی آر ایس لینے پر مجبور کردیں گے۔ انہو ں نے دعویٰ کیا کہ راہول گاندھی کی کامیابی بھارت جوڑو یاترا سے بوکھلاہٹ کا شکار سیاسی جماعتیں اور آر ایس ایس اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے اس طرح کی سازشیں تیار کر رہی ہیں۔م