2024 ‘ عام انتخاب کے ساتھ ضمنی انتخاب بھی ہوگا

   

حیدرآباد 12 نومبر(سیاست نیوز) آئندہ عام انتخابات کے ساتھ تلنگانہ میں ضمنی انتخابات بھی ہونگے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دو نشستوں سے حصہ لینے کے سبب انتخابات کے ساتھ ضمنی انتخابات کے امکانات ہیں ۔ کے سی آر نے حلقہ گجویل کے علاوہ کاماریڈی سے پرچہ داخل کیا ہے اور اس فیصلہ کے بعد صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے بھی کوڑنگل کے علاوہ کاماریڈی سے پرچہ داخل کیا ہے۔اسی طرح رکن اسمبلی بی جے پی ایٹالہ راجندر نے بھی حلقہ حضور آباد کے علاوہ چیف منسٹر کے خلاف گجویل سے پرچہ داخل کیا ہے۔ چیف منسٹر اگر دونوں حلقوں سے کامیاب ہوتے ہیں تو ایک حلقہ کے ضمنی انتخابات ہونگے ۔ جبکہ اگر وہ دونوں حلقوں سے ناکام ہوتے ہیں تو ریاست کے 2 حلقہ جات میں ضمنی انتخابات ہونگے کیونکہ اگر دونوں حلقوں سے ان کو شکست دینے والے امیدوار اپنے حلقہ جات سے کامیاب ہوتے ہیں تو انہیں ایک سے مستعفی ہونا پڑے گا اور اگر چیف منسٹر دونوں حلقہ جات اسمبلی سے کامیاب ہوتے ہیں تو ایک حلقہ اسمبلی سے انہیں مستعفی ہونا پڑے گا اور وہاں دوبارہ انتخابات ہونگے اور ان کا عام انتخابات کے ساتھ انعقاد کا امکان ہے۔