پٹنہ: صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ مکر سنکرانتی کے بعد کھرماس ختم ہوتا ہے ، سورج اپنی سمت بدلتا ہے ، اسی طرح 2025 میں بہار کی سیاسی سمت اور حالت بھی بدل جائے گی۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر چہارشنبہ کو راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آر ایل جے پی) کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس کی رہائش گاہ اور دفتر میں دہی چوڑا کا اہتمام کیا گیا۔