2025 : بالی ووڈ میں 5نئے اسٹارس داخلے کیلئے تیار

   

ممبئی ۔ سہانا خان، خوشی کپور، اگستیہ نندا، علیزے اگنی ہوتری کے بعد اب مزید5 اسٹار گڈس سال 2025 میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ جب کوئی بھی اسٹارکڈ بالی ووڈ میں ڈیبیوکرتا ہے تو اس کی تشہیر پہلی فلم کی ریلیز سے2 سال قبل شروع ہوجاتی ہے تاکہ اسے سرخیوں میں لایا جاسکے۔ 5 اسٹارگڈس جو اس سال بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں ان پر توجہ مرکوز ہے ۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کرن جوہرکی فلم فلم سرزمین سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے۔ ان کی یہ فلم سال2025 میں ریلیز ہوگی۔ ابراہیم جو پہلے سوشل میڈیا پر اپنی بہن سارہ علی خان کی تصاویر میں نظر آتے تھے، اب تقریباً ہر روز پاپرازی کیمروں میں قید ہوتے ہیں۔ یعنی اب ان کو متعارف کرنیکی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن اور مشہور فلم ڈسٹری بیوٹر انیل تھڈانی کی بیٹی راشا تھاڈانی فلم آزاد سے بالی ووڈ میں ڈیبیوکرنے جارہی ہیں۔ یہ فلم ایک گھوڑے کی کہانی ہے۔ راشا اس فلم میں مکمل طور پر روایتی انداز میں نظر آئیں گی۔راشا کے ساتھ اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن بھی فلم آزاد سے بالی ووڈ میں ڈیبیوکرنے جا رہے ہیں۔ امان اجے کی بہن کا بیٹا ہے۔ اس فلم میں خود اجے دیوگن بھی اپنے بھانجے کی کشتی کو آگے بڑھاتے نظر آنے والے ہیں۔ اب اجے دیوگن کی مدد سے کیا راشا اور امان کی پہلی فلم ہٹ ہوگی؟ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔شنایاکپور سنجے کپورکی بڑی بیٹی ہیں، جنہوں نے90 کی دہائی میں آنکھیاں ملاؤں کبھی انکھیاں چوراوںٔ کہہ کر ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا دیا تھا۔ اداکار بننے سے پہلے ہی شانایا کے سوشل میڈیا پر لاکھوں مداح ہیں۔ شانایا وکرانت میسی کے ساتھ آنکھوں کی گستاخیاں سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ شانایا کی یہ فلم بھی2025 میں ریلیز ہوگی۔ شانایا، چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بچپن سے ہی بہترین دوست ہیں۔اننیا پانڈے کے کزن آہان پانڈے بھی اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ موہت سوری کے ساتھ ان کی فلم سال 2025 میں ریلیز ہوگی۔