نئی دہلی: 4 جولائی (یو این آئی) مانسون سیشن 2025 کے لیے راجیہ سبھا کا 268واں اجلاس پیر 21 جولائی کو شروع ہوگا۔ سرکاری پارلیمانی بلیٹن نے اس کی تصدیق کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ممبران پارلیمنٹ کو سمن خصوصی طور پر ممبر پورٹل کے ذریعے جاری کیے گئے تھے اور ہر کسی کو مانسون سیشن کے آئندہ پروگرام اور کام کے دنوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق اجلاس 21 جولائی سے شروع ہو کر 21 اگست تک چلے گا جس میں 12 اگست کو ایوان کا اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا ۔اور یوم آزادی کی تقریبات کے لیے 18 اگست کو دوبارہ اجلاس ہو گا۔اور یوم آزادی کی تقریبات کے لیے 18 اگست کو دوبارہ اجلاس ہو گا۔
اجلاسوں کا وقت ہر کام کے دن صبح 11:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے اور دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا 2025 کے مانسون اجلاس میں اہم قانون سازی اور بحث و مباحثے کی توقع ہے۔ ممبران پارلیمنٹ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سیشن سے متعلق تازہ ترین معلومات، سرکلر اور اضافی ہدایات کے لیے ممبر پورٹل کو باقاعدگی سے دیکھیں۔دریں اثنا، مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو کہا کہ صدر دروپدی مرمو نے 21 جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس منعقد کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے 12 اگست تک تجویز کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی، اب یہ سیشن یوم آزادی کے بعد بھی جاری رہے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یوم آزادی کی تقریبات کی وجہ سے 13 اور 14 اگست کو پارلیمنٹ کا کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔ آئندہ مانسون سیشن 2025 آپریشن سندور کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوگا، جو بھارت نے 7 مئی کو پہلگام، جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ کے جواب میں شروع کیا تھا، پہلگام حملے میں 26 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اس سال 31 جنوری کو شروع ہوا تھا۔ بجٹ سیشن 2025 میں وقف ترمیمی بل سمیت کئی اہم بل منظور کیے گئے۔ سیشن کے دوسرے حصے میں دونوں ایوانوں کے 17 اجلاس ہوئے۔ پورے بجٹ اجلاس کے دوران کل 26 میٹنگیں ہوئیں۔ اسی وقت، مرکز کی مودی حکومت نے مانسون سیشن 2025 سے پہلے 19 جولائی کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے