21 مارچ سے ایس ایس سی امتحانات‘ شیڈول جاری

   

حیدرآباد 19 ڈسمبر(سیاست نیوز) بورڈ آف سیکنڈری تلنگانہ نے ایس ایس سی 2025امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ۔ شیڈول کے مطابق 21مارچ 2025 سے ایس ایس سی امتحانات کا آغاز ہوگا اور 4 اپریل تک ان کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق 21مارچ کو زبان اول کا پرچہ ہوگا جبکہ 22 مارچ کو زبان دوم کا پرچہ ہوگا۔24 مارچ کو انگریزی کا پرچہ اور 26 مارچ کو ریاضی کا پرچہ ہوگا۔ 28مارچ کو فزیکل سائنس اور 29مارچ کو بائیولوجی کے پرچہ جات ہونگے۔ 2 اپریل کو سوشل اسٹڈیز کا پرچہ ہوگا جبکہ 3 اپریل کو او ایس ایس سی کا پرچہ اول (سنسکرت اور عربی ) رہیگا۔4 اپریل کو او ایس ایس سی پرچہ دوم ہونگے۔ ٹائم ٹیبل میں صراحت کی گئی کہ انگریزی و سائنس کے ماسواء دیگر تمام پرچہ جات کے حصہ ’بی‘ کو آخری 30 منٹ میں حل کرنا ہوگا اس کے علاوہ بورڈ نے اعلان کیا کہ اگر ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات کے ایام کار میں حکومت سے تعطیل کا اعلان بھی کیا جاتا ہے تب بھی امتحانات ٹائم ٹیبل کے مطابق ہونگے اور ایس ایس سی امیدواروں کیلئے کوئی تعطیل نہیں ہوگی۔3