24 گھنٹوں کے درمیان کورونا کے 654نئے معاملوں کی تصدیق

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا وائرس انفیکشن کے 654 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,67,967 ہو گئی ہے۔ حکومت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.84 کروڑ ویکسین دئے جا چکے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 790 افراد کے کورونا سے صحت یاب ہونے سے ان کی کل تعداد 4,41,30,380 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ فعال معاملوں کی شرح 0.2 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔اسی عرصے میں کورونا سے 5مریضوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,553 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمی آئی ہے ۔قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 13 معاملے کے اضافے کے ساتھ ہی فعال معاملوں کی کل تعداد بڑھ کر 144 ہو گئی ہے ۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,80,189 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 26,516 ہے ۔