بھونیشور : اڑیسہ کی حکومت نے 25 اکٹوبر کو جزوی سورج گہن کے موقع پر ریاست میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت کے احکامات کے مطابق تمام سرکاری دفاتر ، اسکولس ، کالجس دیگر تعلیمی ادارے ، عدالتیں ، بینکس اور دوسرے مالی ادارے منگل کے روز بند رہیں گے ۔ 25 اکٹوبر کو جزوی سورج گہن ملک کی تمام ریاستوں میں دکھائی دے گا ۔۔