25 اکتوبر کو جزوی سورج گہن

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ہندوستان میں 25 اکتوبر 2022 ء کو جزوی سورج گہن ہوگا۔گہن کا آغاز دوپہر میں ہوگا اور بیشتر مقامات سے اس کو دیکھا جاسکے گاتاہم انڈومان و نکوبار جزائر اور شمال مشرق کے بعض حصوں جیسے ایزال، امپھال، کوہیما، ایٹا نگر وغیرہ سے یہ دکھائی نہیں دے گا۔ سورج گہن کا اختتام ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا کیونکہ یہ مغرب کے بعد ہوگا۔حیدرآباد میں سورج گہن کا وقفہ آغاز سے غروب آفتاب تک ہوگااور یہ وقفہ 48 منٹ 9 سکنڈ ہوگا۔ جزوی سورج گہن کا آغاز 4.59 بجے ہوگا اور اختتام 5.45 بجے ہوگا۔اگلا سورج گہن 2 اگست 2027 کو ہوگا جومکمل ہوگا اورہندوستان میں دکھائی دے گا۔