250 مرتبہ سانپوں کے کاٹنے کے بعد بھی سریش بچ گیا

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سانپوں سے ہر کسی کو ڈر لگتا ہے اور ہر کوئی سانپوں سے بچنا چاہتا ہے مگر کیرالا کے مشہور سنیک کیاچر واوا سریش کو سانپوں سے محبت ہے اور اس نے ابھی تک 50 ہزار سے زائد سانپوں کو بچایا ہے ۔ تاہم 31 جنوری کو کوٹائم کے ایک گھر میں ناگ سانپ کو پکڑنے کے دوران سانپ نے سریش کو کاٹ لیا پھر بھی وہ سانپ کو محفوظ طریقے سے تھیلے میں بند کرنے کے بعد بے ہوش ہوگیا ۔ مقامی عوام نے سریش کو فوری کوٹائم کے میڈیکل کالج ہاسپٹل میں منتقل کیا جہاں اس کی صحت نازک تھی ۔ وینٹی لیٹر پر کھا گیا تھا ۔ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ ٹی کے جئے کمار نے بتایا کہ اب سریش کی حالت ٹھیک ہے مزید دو دن نگرانی میں رکھا جائے گا ۔ سریش کو سانپ کاٹ لینے کی اطلاع ملنے پر حکومت کیرالا کے محکمہ صحت نے اسپیشل ڈاکٹرس کی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے علاج کرایا ۔ سریش کو ’ سنیک میان آف کیرالا ‘ کہا جاتا ہے ۔ وہ جیو گرافی ، انیمل پلانٹ ، چینلس کے لیے بھی چند ویڈیوز کئے ہیں ۔ سریش کو ابھی تک 250 سانپوں نے کاٹا ہے پھر بھی وہ زندہ بچ گئے ہیں ۔ محکمہ جنگلات نے انہیں سرکاری ملازمت کا پیشکش کیا تھا جس کو وہ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔۔ ن