حیدرآباد۔27اکٹوبر(سیاست نیوز) حیدرآباد ۔ ناگپور مسافت اب 3 گھنٹے 30 منٹ میں مکمل کرلی جائیگی ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے شاہراہوں کو ترقی کی تفصیلات میں یہ انکشاف کیا کہ مرکز نے جن 26 گرین ایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ان میں حیدرآباد۔ناگپور شاہراہ بھی شامل ہے جس کے بعد حیدرآباد ۔ ناگپور کا سفر محض 3 گھنٹے 30منٹ ہوجائیگا۔ حیدرآباد تا ناگپور فی الحال 8 تا 9 گھنٹے کا سفر بذریعہ سڑک ہوتا ہے ۔ بتایاگیا کہ حیدرآباد۔ناگپور کا فاصلہ 500کیلو میٹر ہے ۔ اس پر گرین ایکسپریس کی تعمیر کا منصوبہ تیارکرلیا گیا ۔ اس سفر کو اندرون 4گھنٹے منزل مقصد تک پہنچانے کیلئے راہداری کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔