امرتسر : سپریم کورٹ نے 89 سالہ نرمل سنگھ کو اپنی 82 سالہ بیوی پرماجیت کو طلاق دینے کے قانونی حق سے محروم کر دیا ہے۔ پرماجیت کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر میں بھی اپنی ازدواجی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ سپریم کورٹ نے 89 سالہ نرمل سنگھ کو اپنی 82 سالہ بیوی پرماجیت کو طلاق دینے کے قانونی حق سے محروم کر دیا ہے۔ پرماجیت کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر میں بھی اپنی ازدواجی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کا بندھن پاک اور معتبر ہے، اس لیے صرف ایک فریق کے مطالبے پر شادی ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ نرمل سنگھ نے 1963 میں شادی کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ 1984 میں ان کی شادی ناکام ہو گئی تھی۔ تب سے ہی وہ اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کی کوشش میں تھے۔ ان کی اہلیہ پرماجیت کور کی عمر اس وقت 82 برس ہے۔ ناچاقی اور لڑائی جھگڑوں کے باوجود وہ طلاق نہیں چاہتی ہیں۔