/28 اگست کو اردو دانی ، زبان دانی و انشا ء تحریری امتحانات

   

حیدرآباد : /10 اگست (پریس نوٹ) دفتر عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ، ادارہ ادبیات اُردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے ابتدائی تین درجات اُردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے تحریری امتحانات بتاریخ /28 اگست 2022 ء کو صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ شہر حیدرآباد ، سکندرآباد و اضلاع اور دیگر ریاستوں کے مراکز کے صدور و معتمدین ، ٹیچر اور ذمہ دار اصحاب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امتحان میں شرکت کے فارم کی خانہ پری کرکے دفتر ٹرسٹ میں جلد از جلد داخل کردیں تاکہ ہال ٹکٹس کی تیاری میں سہولت ہو ، فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ /18 اگست مقرر کی گئی ہے اور ہال ٹکٹس /25 اگست 2022 ء تک حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ کسی مرکز سے رجسٹریشن نہ ہوسکا تو محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر سیاست میں امتحان دینے کا مرکز قائم ہے ۔ دفتر ٹرسٹ پر فارم حاصل کرکے بعد خانہ پری داخل کردیں اور یہیں سے ہال ٹکٹ حاصل کریں ۔ اگر کوئی مرکز والے رجسٹریشن نہ کرسکیں تو وہ اوقات دفتر 11 تا 5 بجے ملاقات کرکے فارم اور کتابیں حاصل کرلیں ۔ عمر کی قید نہیں ۔ ہر شخص نصابی کتب کے مطابق امتحان میں شرکت کا اہل ہے تاکہ اُردوکی سند رہے اور وقت ضرورت کام آئے ۔