حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائیکورٹ کو پیر 3 مئی سے 31 مئی پیر ( دونوں دن شامل ) تک گرمائی تعطیلات رہیں گی ۔ تعطیلات کے دوران درج ذیل ججس مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ تعطیلات کے پہلے نصف میں 4 مئی کو داخل کی جانے والی درخواستوں کی 6 مئی کو اور 11 مئی کو داخل ہونے والی درخواستوں کی 13 مئی کو جسٹس جی سری دیوی اور جسٹس اے ابھیشیک ریڈی کی ڈویژن بنچ سماعت کریگی ۔ اسی طرح 4 مئی کو پیش ہونے والی درخواستوں کی 6 مئی کو اور 11 مئی کو پیش ہونے والی درخواستوں کی 13 مئی کو سنگل رکنی بنچ میں جسٹس ٹی ونود کمار سماعت کرینگے ۔ دوسرے ہاف میں 18 مئی کو پیش ہونے والی درخواستوں کی 20 مئی کو اور 25 مئی کو پیش ہونے والی درخواستوں کی 27 مئی کو جسٹس ابھینند کمار و جسٹس بی وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈویژن بنچ ڈویژن اور ان ہی تواریخ میں پیش ہونے والی سنگل رکنی بنچ کے معاملات کی جسٹس کے لکشمن سماعت کرینگے۔