3 مارچ سے دبئی میں ’حیی رمضان ‘ فیسٹیول کا آغاز

   

دبئی :رمضان سے وابستہ متحدہ عرب امارات اور مسلم دنیا کی قدیم روایات کی جھلک پیش کرتا ہوا حیی رمضان فیسٹیول دبئی میں 3 مارچ سے 25 اپریل 2023 تک منعقد گا۔ایکسپو سٹی دبئی میں منعقد ہونے والے اس 50 روزہ فیسٹیول کے دوران رمضان کے مقدس مہینے میں پرنور ماحول کے ساتھ دلچسپ سرگرمیاں اور لذیذ کھانے بھی پیش کیے جائیں گے۔اس فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو قریب لانا ہے۔ ایکسپو سٹی دبئی کے ایگزیکٹو تخلیقی ڈائریکٹر ، آمنہ ابوالہول کا کہنا ہے کہ جس طرح ایکسپو 2020 دبئی نے اس سے پہلے ایک بار دنیا کو اکٹھا ہونے کا موقع دیا تھا ، اسی طرح ایکسپو سٹی دبئی کا’ حیی رمضان ‘مقدس مہینے کے دوران مختلف برادریوں کو یکجا کرے گا۔