3.6 کروڑ راشن کارڈ ہولڈروں کیلئے ڈجی لاکر کی سہولت

   

لکھنؤ۔ اترپردیش حکومت نے ریاست کے 3.6 کروڑ راشن کارد ہولڈروں کو ‘ڈیجیٹل لاکر’کی سہولت دینے کی تیاری کرلی ہے ۔اس کی مدد سے راشن کارڈ ہولڈروں کو اب ملک میں کہیں بھی راشن لینے میں پریشانی نہیں ہوگی۔ وزیراعلی کے دفتر کی طرف سے ہفتہ کو دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی حکومت کے انفارمیشن ٹیکنولوجی محکمے نے ریاست کے راشن کارڈ ہولڈروں کو ڈجی لاکر سہولت دینے کے کام کو اپنی 100 دن کی حکمت عملی میں شامل کیا ہے ۔یہ سہولت ملنے پر کوٹے دار،راشن کارڈ میں کمیوں کابہانا بناکر مستفدین کو راشن دینے سے منع نہیں کرسکیں گے ۔ اس کے لئے ریاستی حکومت نے راشن کارڈ ہولڈروں کے اعدادو شمار کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں بدلنے کی کارروائی تیز کردی ہے ۔ڈیجی لاکر میں راشن کارڈ رکھنے سے لوگوں کو بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ‘ون نیشن ون کارڈ یوجنا کے تحت ملک میں کہیں بھی راشن ملنے میں آسانی ہوگی۔ساتھ ہی راشن کارڈ کھونے ،خراب ہونے یا پھٹنے کا ڈر بھی نہیں ہوگا۔وہیں سرکاری سستے غلے پر دکاندار راشن کارڈ میں کمی کا بہانابنا کر راشن دینے سے انکار نہیں کر سکے گا۔ اس کے علاوہ راشن لینے کے بارے میں معلومات کو راشن کارڈ پر ڈیجیٹل طور پر درج کیا جائے گا، تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کس مستحق کو کتنا راشن کب ملا۔ محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاست میں 3.6 کروڑ لوگوں کے راشن کارڈ کے لیے ڈیجیٹل دستیاب کرانے کے لیے ضروری کارروائی کو جلد از جلد مکمل کریں۔